اداکار منیب بٹ خواجہ سرا کے روپ میں نظر آئیں گے

December 28, 2022

فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کے خوب رو اداکار منیب بٹ اپنے نئے ڈرامہ سیریل میں پہلی بار منفرد موضوع پر فلمائے گئے ڈرامے میں خواجہ سرا کا رول ادا کریں گے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے نئے ڈرامہ سیریل کو لے کر جوش و خروش کا اظہار کیا، جس میں وہ خواجہ سرا کا کردار ادا کر رہے ہیں، جو اعلیٰ تعلیم کے بعد سی ایس ایس کا امتحان پاس کرکے اسسٹنٹ کمشنر تعینات ہوتا ہے۔

اداکار نے اپنے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے منفرد کردار کے حوالے سے اعلان کیا کہ وہ جلد ہی ساتھی اداکارہ صبا قمر کے ساتھ ایک ڈرامے میں پہلی بار خواجہ سرا کے روپ میں دکھائی دیں گے، جس کے لئے وہ بہت پُرجوش ہیں۔

انہوں نے مذکورہ پوسٹ کے کیپشن میں مزید لکھا کہ وہ شوبز کیریئر میں پہلی بار ایک مشکل کردار ادا کرنے جا رہے ہیں جو معاشرے کے دقیانوسی تصورات کو توڑ دے گا۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ میں اس کردار کو اسکرین پر دیکھنے کا بے چینی سے انتظار کر رہا ہوں، جو میں جلد ہی ادا کروں گا۔ اس کے لئے مجھے واقعی اپنے کمفرٹ زون سے باہر نکلنا پڑا۔ امید ہے کہ آپ لطف اندوز ہوں گے۔ آپ کے تاثرات کا انتظار رہے گا۔