جامشورو کے قریب ٹرک کار پر اُلٹ گیا، خاتون جاں بحق

December 28, 2022

ایم نائن موٹروے پر جامشورو کے قریب ٹرک اُلٹ کر کار پر گر گیا، حادثے میں ایک خاتون جاں بحق اور دو زخمی ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق کراچی حیدرآباد موٹر وے پر حادثہ ناہموار سڑک کی وجہ سے پیش آیا۔

حادثے میں دو افراد کار میں پھنس گئے، جس کے بعد کرین کی مدد سے ٹرک کو ہٹا کر ان متاثرہ افراد کو باہر نکالا گیا۔