نیوزی لینڈ کے ڈیون کونوے پاکستانی فاسٹ بولرز کے نشانے پر

January 10, 2023


نیوزی لینڈ کے اوپننگ بیٹر ڈیون کونوے کو پاکستان کے فاسٹ بولرز نے نشانے پر رکھ لیا۔

کراچی میںکھیلے گئے دوسرے ٹیسٹمیچ کے بعد اب ون ڈے میچ میں بھی پاکستانی فاسٹ بولر نے پہلی ہی گیند پر ڈیون کونوے کو بولڈکیا۔

پاکستان کیخلاف ڈیون کونوے پہلی گیند پر آؤٹ

گزشتہ روز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میںپہلے ون ڈے میچ میں نسیم شاہ نے پہلے ہی اوور میں ڈیون کونوے کو پہلی ہی گیند پر بولڈ کردیا تھا۔

اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر میر حمزہ نے کراچی ٹیسٹ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ کی دوسری اننگز میں اوپنر ڈیون کونوے کو پہلی ہی گیند پر بولڈ کیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈکے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز ڈرا ہوئی تھی جبکہ 3 ون ڈے میچز کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کل کراچی میں شیڈول ہے۔