عامر لیاقت وائرل ویڈیوز کیس، دانیہ شاہ پر 26 جنوری کو فرد جرم عائد ہوگی

January 19, 2023

عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے کیس میں ملزمہ دانیہ شاہ پر 26 جنوری کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔

کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میںعامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کی جانب سے عدالت میں پیشکیس کا چالان جمع کیا جاچکا ہے۔

عدالت نے ملزمہ دانیہ شاہ کو چالان کی نقول فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے، ملزمہ دانیہ شاہ عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔