انڈونیشیا، دریا میں ڈوبنے والے بچے کی لاش مگرمچھ نے والدین کو لوٹا دی

January 25, 2023

اسکرین گریب

خطرناک سمجھے جانے والے مگر مچھ کی رحم دلی ایسی کہ اسے ٹی وی پر دکھایا گیا جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا میں دریا میں ڈوبنے والے 4 سالہ بچے کو جب اس کے والدین اور ریسکیو ٹیمیں ڈھونڈنے میںناکام رہے تو مگر مچھ نے بچے کی لاش اپنے اوپر رکھ کر اسے والدین کو لوٹا دی۔

رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا کے دریا میں بہت ہی بڑے مگر مچھ کو دیکھ کر لوگ ڈر گئے تاہم اس کی کمر پر ڈوبنے والے بچے کی لاش کو دیکھ کر فوراً ہی لوگوں نے حیرانی کا اظہار بھی کیا۔

رپورٹس کے مطابق بچے کے والدین جیسے ہی لاش کو اٹھاتے ہیں اس کے فوری ہی بعد مگر مچھ پانی میں واپس چلا جاتا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بچے کی لاش پر صرف ایک زخم موجود تھا جو کہ مگر مچھ کے دانتوں کا تھا جو اس نے بچے کی لاش کو اٹھانے کے لیے اس کی کمر میں گڑائے تھے۔

انڈونیشیا میں مختلف ٹی وی چینلز نے بھی یہ ویڈیو نشرکی۔

واضح رہے کہ 4 سالہ بچہ اپنے گھر کے قریب دریا میں کھیلنے کے دوران بہہ گیا تھا۔