انجمن تاجران محبوب آباد کا قرآن پاک کی بیحرمتی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

January 26, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر)انجمن تاجران محبوب آباد کے زیراہتمام سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جسکی قیادت آل پاکستان انجمن تاجران جنوبی پنجاب و ملتان شہر کے صدر عارف فصیح اللہ ،صدرجاوید قریشی ،جنرل سیکرٹری عامر انصاری نے کی،مظاہرہ میں سینئر نائب صدر نیاز احمد انصاری ،چیئرمین امجد قریشی ،نائب صدر عادل،رانا شہباز،انفارمیشن سیکرٹری رانا بلال، میڈیا انچارج ساجد سعید ،مجلس عاملہ ملک اعجاز، نائب صدر شاہد لاہوری نے شرکت کی ، عارف فصیح اللہ ،جاوید قریشی ،عامر انصاری نے کہاکہ قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والوں کو سرعام پھانسی دی جائے،مظاہرین نے ٹائر جلاکر کئی گھنٹے روڈ بلاک رکھا اور سوئیڈن مخالف نعرے بازی کی۔