ویڈیو: راشن لینے گئے خواجہ سرا سے ملازمین نے رقص کروایا

January 27, 2023

گوجرانوالہ کے ہلال احمر دفتر میں راشن لینے گئے خواجہ سرا سے ملازمین نے رقص کروایا، خواجہ سرا کے رقص کرنے کی ویڈیو جیو نیوز کو موصول ہوگئی۔

موصول ہونے والی ویڈیو میں نگاہ نامی خواجہ سرا کو دفتر میں رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے، اس دوران ملازمین خواجہ سرا پر نوٹ نچھاور اور غیر اخلاقی حرکات بھی کرتے رہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رقص کے بعد خواجہ سرا کو راشن بیگ دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تحقیقات کے بعد ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔