کرکٹر شان مسعود کے ولیمے کی تقریب، کرکٹرز اور معروف شخصیات کی شرکت

January 27, 2023

قومی کرکٹر شان مسعود کے ولیمے کی تقریب کراچی کے مقامی کلب میں منعقد ہوئی، جہاں وہ اپنی اہلیہ نیشے خان کے ساتھ پہنچے۔

تقریب میں موجودہ اور سابق کرکٹرز سمیت شہر کی معروف شخصیات موجود تھیں۔

سرفراز احمد، فواد عالم، سعود، سہیل خان، دانش عزیز، حسان خان، چیف سلیکٹر ہارون رشید، سابق کرکٹرز وسیم باری، جلال الدین، عبدالرقیب اور صادق محمد بھی موجود ہیں۔

تقریب سے قبل شان مسعود کا اپنی اہلیہ کے ساتھ فوٹو ایک ولا میں منعقد ہوا تھا۔