بابا سکھ دیو سنگھ بیدی کی تھرک کونسل کیبنٹ ممبر کونسلر قیصر عباس سے ملاقات

January 28, 2023

لندن (پ ر) سکھ مذہب کے بانی بابا گرو نانک جی کے خاندان کے نمائندہ اور گردوارہ کسٹوڈین بابا سکھ دیو سنگھ بیدی نے تھرک کونسل کے کیبنٹ ممبر فار کلچر و کمیونٹیز کونسلر قیصر عباس گوندل سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ کونسلر قیصر عباس گوندل اور دیگر نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے کونسلر قیصر عباس گوندل نے کہا کہ “ہم با با سکھ دیو بیدی کے مشکور ہیں کہ آج وہ ہمیں ملنے آئے ہیں، میں ان کی مذہبی ہم آہنگی کی کوششوں کو سراہتا ہوں۔ اس موقع پر بابا سکھ دیو سنگھ بیدی کا کہنا تھا کہ قیصر عباس کی مختلف مذاہب اور کمیونٹیز کیلئے خدمات قابل تحسین ہیں، دعا کرتا ہوں کہ سب لوگ امن اور آتشی سے رہیں۔ بابا سکھ دیو سنگھ بیدی سکھ مذہب کی معروف روحانی و مذہبی شخصیت ہیں اور آج کل یوکے کے دورے پر ہیں اور مختلف مذہبی اور چیرٹی پروگرامات میں شرکت کر رہے ہیں۔