بی جے پی کی مسلم دشمنی، ممبئی میں ٹیپو سلطان سے منسوب باغ کا نام بدلنے کا حکم

January 29, 2023

ممبئی (اے پی پی) بھار ت کی ریاست مہاراشٹر میں بی جے پی حکومت نے ممبئی کے مضافاتی علاقے میں شیر میسور ٹیپو سلطان کے نام سے منسوب ایک باغ کا نام بدلنے کا حکم دیاہے۔ مہاراشٹر کے وزیر منگل پربھات لودھانے نے ضلع کلکٹر کو ٹیپو سلطان کے نام سے منسوب باغ کا نام بدلنے کا حکم دیاہے ۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر کہا کہ مہاراشٹر وکاس اتحاد(ایم وی اے )حکومت نے گزشتہ سال اس پارک کا نام ٹیپو سلطان کے نام پر رکھا تھا اور ہم نے اس اقدام کیخلاف سخت احتجاج کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اب ہم نے ضلع کلکٹر کو یہ نام بدلنے کا حکم دیدیا ہے۔ بی جے پی نے چند ماہ قبل ریاست مہاراشٹر میں ایم وی اے کی حکومت میں پھوٹ ڈال کر اسے اقتدار سے باہر کیا تھا۔