یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منائیں گے، ڈاکٹر پرویز محمود

January 30, 2023

نیو کاسل (پ ر) کشمیر پیس فورم انٹرنیشنل برطانیہ کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ڈاکٹر پرویز محمود چوہدری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر ہر سال کی طرح اس سال بھی بھرپور طریقے سے منایا جائے گا برطانیہ میں مقیم اوورسیز کمیونٹی کشمیر پیس فورم انٹرنیشنل برطانیہ کے پلیٹ فارم سے پانچ فروری کو انڈین ہائی کمیشن لندن سے لے کر 10ڈاؤننگ سٹریٹ وزیراعظم برطانیہ کی رہائش گاہ تک بھارت کے خلاف بڑا احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔ پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر کے احتجاجی مظاہرے کی قیادت صدر ریاست جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کریں گے۔ اس احتجاجی مظاہرہ میں برطانیہ میں مقیم اوورسیز کمیونٹی جماعتی وابستگی سے بالاتر ہوکر شرکت کرے گی یہ کسی ایک سیاسی جماعت کا نہیں بلکہ ڈیڑھ کروڑ انسانوں کے بنیادی حقوق کا مطالبہ ہے، میری برطانیہ میں مقیم اوورسیز کمیونٹی سے اپیل ہےکہ وہ پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر کے احتجاجی مظاہرہ میں بھرپور شرکت کریں تاکہ ہم عالمی سطح پر بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر سکیں۔