اوگرا کا پٹرول بحران پیدا کرنے والوں کیخلاف ایکشن کا فیصلہ

January 30, 2023

اسلام آباد (این این آئی)آئل اینڈ گیس ریگو لیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرول کا مصنوعی بحران پیدا کرنیوالوں کیخلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔اوگرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی کوئی قلت نہیں‘ذخیرہ اندوزوں نے مصنوعی بحران پیدا کیا‘ بحران پیدا کرنیوالوں کیخلاف فوری کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔