گڑھی شاہو میں کم عمر لڑکوں پر تشدد، ملزم کیخلاف مقدمہ

January 30, 2023

لاہور(کرائم رپورٹر سے)گڑھی شاہو میں اوباش کا کم عمر لڑکوں پر تشدد کا معاملہ،شہری عبدالوحید کی مدعیت میں ملزم کیخلاف تھانہ گڑھی شاہو میں مقدمہ درج،مقدمہ دھمکیاں دینے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا،گڑھی شاہو پولیس نے نامزد ملزم ابوبکر کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا،پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ملزم محلے میں کھلنے والے لڑکوں کو دھمکیاں اور ان پر تشدد کر رہا ہے جس پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔