حافظ نعیم الرحمٰن کی وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر تنقید

January 31, 2023

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن—فائل فوٹو

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ڈار صاحب کی پالیسیوں کی وجہ سے ان کے پارٹی والے بھی ان سے بات نہیں کر سکتے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ انہوں نے پاکستان کو ایک خطرناک محاذ پر لا کر کھڑا کیا ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہگیس کے شدید بحران سے تاجر بھی پریشان ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پورٹ پر کنٹینرز کو ریلیز کیا جائے۔