پشاور: دھماکے کی جگہ سے خودکش جیکٹ کا حصہ مل گیا

February 01, 2023

پشاور پولیس لائن دھماکے کے مقام سے خودکش جیکٹ کا حصہ مل گیا۔

بم ڈسپوزل یونٹ (بی ڈی یو) کو دھماکے کی جگہ سے بال بیئرنگ بھی مل گئے۔

بی ڈی یو ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس لائن مسجد دھماکے میں 12 سے 14 کلو بارود استعمال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسجد کی بلڈنگ گرنے سے زیادہ اموات ہوئیں۔

واضح رہے کہ 30 جنوری کو پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش دھماکا ہوا تھا جس میں 101 افراد شہید ہوئے جبکہ 49 افراد زخمی ہیں۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زیر علاج زخمیوں میں سے 7 کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔