عمران درست کہتا ہے زرداری اسے قتل کرانا چاہتا ہے، شیخ رشید

February 02, 2023

راولپنڈی(ایجنسیاں)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں اپنے بیان پر قائم ہوںعمران خان درست کہتا ہے آصف زرداری اسے قتل کروانا چاہتا ہے، عمران خان کی جان کو شدید خطرات ہیں۔بدھ کو جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ان کا منصوبہ عمران خان کونااہل اورمائنس کرنا ہے،16 وزارتوں میں کچھ نہ ملا تو حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پرآگئی۔دریں اثناءاپنے ویڈیوبیان میں شیخ رشید کا کہناتھاکہ تھانہ آبپارہ مجھے غیر قانونی طور پر بلا رہا تھا، عدالت عالیہ نے پولیس اسٹیشن کا نوٹس غیر قانونی قرار دیدیااور آئی جی اسلام آباد کو 6 فروری کو بلایا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمراں الیکشن لڑنے کیلئے تیار نہیں‘یہ لوگ عمران خان کو نااہل کرنا چاہتے ہیں۔