پی ٹی سی ایل ’فلیش فائبر‘ نے 5 لاکھ صارفین کا سنگ میل عبور کرلیا

May 11, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پی ٹی سی ایل ’فلیش فائبر‘ نے 5لاکھ صارفین کا سنگ میل عبور کرلیا، اس وقت پی ٹی سی ایل کی فلیش فائبر سروس ملک کے 79شہروں میں دستیاب ہے،پاکستان کی تیز ترین فائبر ٹو دی ہوم (ایف ٹی ٹی ایچ) سروس، پی ٹی سی ایل فلیش فائبر نے تیز رفتار ترقی کے ذریعے ملک بھر میں 5لاکھ صارفین کا سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ فلیش فائبر نے صارفین کےٹیلی کام تجربات اور ڈیجیٹل طرز زندگی میں نمایاں بہتری، اور متعدد جدید اور مربوط آئی سی ٹی خدمات کی فراہمی کے ذریعے انٹرنیٹ کنکٹویٹی میں انقلاب برپا کردیا ہے۔پی ٹی سی ایل گروپ اپنے ملک گیر نیٹ ورک کو تیزی سے تانبے سے فائبر پر منتقل کررہا ہے، تاکہ صارفین کو بہترین اور اطمینان بخش ٹیلی کام سہولیات فراہم کی جاسکیں ۔ اس وقت پی ٹی سی ایل کی فلیش فائبر سروس ملک کے 79شہروں میں دستیاب ہے، جبکہ مزید توسیعی عمل تیزی سے جاری ہے۔