کراچی: اسپتال کی پارکنگ سے گاڑی چوری، سائٹ ایریا سے موٹرسائیکل چھن گئی

February 02, 2023

کراچی میں ڈکیتی اور گاڑی چوری کی وارداتیں نہ رک سکیں، محمودآباد اعظم بستی میں اسپتال کی پارکنگ سے گاڑی چوری ہوگئی۔

سائٹ ایریا سے موٹرسائیکل چھین لی گئی، دونوں وارداتوں کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

محمودآباد میں ملزم کو واردات سے قبل جگہ کا جائزہ لیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سائٹ میٹروول میں شہری سے موٹرسائیکل چھینتے ملزمان کو دیکھا جاسکتا ہے، موٹرسائیکل چھیننے والے ملزمان شہری کا تعاقب کرتے ہوئے پہنچے۔

پولیس کے مطابق دونوں وارداتوں کے مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔