بھارتی سیاستدان کا انوکھا طریقہ اپنا کر شراب چھوڑنے کی اپیل

February 03, 2023

فائل فوٹو

بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی سینئر رہنما اوما بھارتی نے شہریوں سے شراب کا استعمال چھوڑنے کے لیے انوکھے طریقے سے اپیل کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سابق وزیراعلیٰ اوما بھارتی نے ریاست مدھیا پردیش میں شراب کی دکان کے باہر گائے باندھ کر لوگوںسے شراب چھوڑ کر دودھ پینے کی اپیل کی۔

رپورٹس کے مطابق اس موقع پر انہوں نے ’شراب نہیں دودھ پیو‘ کے نعرے بھی لگائے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون رہنما کے نعروں کے بعد دکاندار نے دکان بند کردی تھی۔

بھارتی میڈیا کےمطابق اوما بھارتی نے گزشتہ سال جون میں اسی شراب بیچنے والی دکان پر گائے کا گوبر پھینکا تھا جبکہ مارچ میں انہوں نے ایک اور دکان پر پتھر مارا تھا۔