فواد چوہدری گرفتاری کے وقت نشے کی حالت میں تھے، میڈیکل رپورٹ

February 04, 2023

فائل فوٹو

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کے حوالے سے میڈیکل رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ گرفتاری کے وقت نشے کی حالت میں تھے۔

اسلام آباد پولیس نے فواد چوہدری کی میڈیکل رپورٹ حاصل کرلی ہے۔

میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد پولیس نے مزید کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ فواد چوہدری کو یکم فروری کو اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تھا۔

اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے فواد چوہدری کی ضمانت منظور کی تھی۔