منشیات مقدمہ میں مجرم کو تین سال قید، 50 ہزار روپے جرمانہ

February 05, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان محمد اکمل خان نے منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم محمد امجد کو تین سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی ہے۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت ملتان نے تھانہ فتح شیر وہاڑی کے علاقے میں لڑکی کو اغواء کرکے قابل اعتراض ویڈیو بنانے اور رقم بٹورنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم ذیشان علی کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے لاکھوں روپے کا فراڈ کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت واپس لینے پر خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔ ملزم شہباز احمد کے خلاف پولیس تھانہ پرانی کوتوالی نے رواں سال مقدمہ نمبر 54 درج کیا تھا۔