امارات کے صدر اور وزیراعظم کا سابق صدر پرویز مشرف کے انتقال پر اظہار افسوس

February 05, 2023

متحدہ عرب امارات کے صدر اور وزیراعظم نے سابق صدر پاکستان جنرل (ر) پرویز مشرف کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

ابوظبی سے عرب میڈیا کے مطابق اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے پرویز مشرف کی وفات پر صدر عارف علوی کو تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشدالمکتوم نے بھی صدر عارف علوی کو تعزیتی پیغامبھیجا ہے۔