• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی جانب سے قومی قیادت کو دعوت ملتوی

کراچی (رپورٹ نسیم حیدر) وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے قومی قیادت کو اسلام آباد میں دی گئی دعوت بعض وجوہات کی بنا پرملتوی کردی گئی ہے۔

 ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے آج کل جماعتی کانفرنس طلب نہیں کی بلکہ قومی قیادت کو مدعو کیا تھا۔

 ذراِئع کے مطابق سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کُنڈی، گورنر بلوچستان شیخ جعفرخان مندوخیل اور گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کو بھی ظہرانے میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔ 

دعوت کا مقصد اس بات پر اظہار تشکر تھا کہ بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے یک زبان ہوکر حکومت اور افواج پاکستان کا بھرپورساتھ دیا تھا جسکے نتیجے میں قومی وحدت کا تصور مضبوط ہوا تھا۔

بھارت کی جانب سے مسلط کی گئی جنگ سے پہلے عام تاثر تھا کہ پاکستان میں سیاسی قیادت شدید اختلافات کا شکار ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ملکی قیادت کو چند روزبعد دعوت دیے جانے کاامکان ہے جس میں سیاسی وحدت کا اظہار کرنے پر اظہار تشکر کیا جائےگا۔ 

اہم خبریں سے مزید