آئی ایم ایف سے مذاکرات آج دوبارہ شروع ہوں گے

February 06, 2023

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات دو روز کے وقفے کے بعد آج دوبارہ شروع ہوں گے۔

کل بھی مذاکرات میں محصولات اور اخراجات کے شارٹ فال میں کمی لانے کے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔

وزارتِ خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ 9 فروری تک معاملات طے پا جائیں گے۔

آئی ایم ایف نے جی ایس ٹی 17 سے 18 فیصد کرنے، فلڈ لیوی، بینکوں کے منافع پر ٹیکس لگانے،ترقیاتی اخراجات میں کمی اور بجلی، گیس پر سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔