دیامر: تصادم کے بعد بس اور کار کھائی میں جاگریں، 18 افراد جاں بحق

February 07, 2023

علامتی فوٹو

دیامر کے علاقے شتیال میں مسافر بس اور کار تصادم کے بعد کھائی میں جاگریں، حادثے میں 18 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مسافر بس گلگت سے راولپنڈی جبکہ کار گلگت جا رہی تھی۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق 18 افراد کی لاشیں آر ایچ سی اسپتال منتقل کی گئیں۔

پولیس کے مطابق حادثے کے مقام پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں تاہم اندھیرے کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔