چین میں پیٹرول پمپ پر خاتون کے ساتھ بدتمیزی

February 08, 2023

چین میں پیٹرول پمپ پر گاڑی میں بیٹھے صارف کے رویے نے خاتون کو رُلا دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق چین میں پیٹرول پمپ پر کام کرنے والی خاتون کو گاڑی میں سوار شخصنے انتہائی برے اور نامناسب طریقے سے پیسے پھینک کر دیے۔

گاڑی میں بیٹھے شخص کے اس رویے پر خاتوننے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے پیسے اٹھائے تاہم کچھ دیر بعد اس کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔

اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس کے بعد انٹرنیٹ پر صارفین بہت زیادہ غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔