برطانیہ میں سبزیوں اور پھلوں کی قلت، سپر اسٹورز نے خریداری کی حد بندی کردی

February 26, 2023

برطانیہ میں سبزیوں اور پھلوں کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔

اسٹیفورڈ سے میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متعدد سپر اسٹورز کچھ سبزیوں اور پھلوں کی خریداری میں حد بندی کر رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لوگوں کو ایک مقررہ مقدار میں پھل اور سبزیاں فراہم کی جارہی ہیں۔

میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فروخت میں حد بندی کی جارہی ہے تاکہ خریدار ضرورت سے زیادہ سبزی اور پھل نہ خریدیں۔

دوسری جانبسابقہ برطانوی سیکریٹری ماحولیات نے کہا کہ کچھ سبزیوں اور پھلوں کی قلت مئی تک رہے گی۔