ٹینس بال کے سائز کا دنیا کا سب سے بڑا ہیرا فروخت کیلئے پیش

June 15, 2016

ٹینس بال کے سائز کا دنیا کا سب سے بڑا ہیرا فروخت کیلئے پیش کر دیا گیاہے،1ہزار109قیراط کا یہ ہیراگزشتہ ایک صدی کے دوران دریافت ہونے والوں تمام ہیروں میں نہ صرف سب سے بڑا ہے، تاحال دنیا کا بھی سب سے بڑا ہیرا ہے۔

3بلین سال قدیم سفید رنگ کا یہ ہیرا افریقی ملک Botswanaسے گزشتہ سال دریافت کیا گیا تھا، جو اب تک اپنی قدرتی حالت میں ہے ۔

Lesedi la Ronaنامی اس ہیرے کی بولی 29جون کولندن کے سودابے نیلام گھر میں لگے گی جو 70ملین ڈالر سے زائد میں فروخت ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔