جامعہ کراچی میں طلبہ تنظیم نے ہولی منانے سے روک دیا

March 07, 2023

جامعہ کراچی میں ہولی منانے والے ہندو کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو ہولی منانے سے روک دیا گیا۔

اس سلسلے میں ایک ہندو طالبہ کا سوشل میڈیا پر بیان بھی وائرل ہوگیا ہے جس میں طالبہ نے ایک مذہبی تنظیم پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے زبردستی ہولی کھیلنے سے روکا۔

ہندو طالبہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ان پر تشدد کیا گیا اور مارا پیٹا گیا۔

دوسری جانب ترجمان جمعیت نے جامعہ کراچی میں طلبا پر تشدد سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں، قوم پرست تنظیم کے شرپسند بےبنیاد پروپیگنڈے سےمذہبی منافرت کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ جامعہ کراچی انتظامیہ معاملے کی شفاف تحقیقات کروائے۔