بچوں میں اسپتال کا خوف نکالنے کا انوکھا انداز

March 10, 2023

دنیا بھر میں چھوٹے بچے اسپتال اور ڈاکٹرز کانام سن کر ہی ڈر جاتے ہیں اسی لیے بیلجیئم میں ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جہاں بچوں میں سے اس خوف کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بیلجیئم میں ’ٹیڈی بیئر کلینک‘میں بچوں کو اپنے پسندیدہ کھلونوں میں بیماری کی تشخیص اور ان کا علاج کرانے کے لیے بلایا گیا۔

اس موقع پر کئی چھوٹے بچے ٹیڈی بیئر اور گڑیاؤں کو لے کر پہنچ گئے۔

رپورٹس کے مطابق ’ٹیڈی بیئر کلینک‘میں بچوں کے سامنے ان کے کھلونوںکا ایکس رے کیا گیا اور علاج بھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیلجیئم میں میڈیکل کے طلبہ بچوںکے لیے ورکشاپس کا انعقاد کر رہے ہیں جس کا مقصد بچوںمیںسے اسپتال کے خوف کو ختم کرنا ہے۔

ٹیڈی بیئر کلینک کی صدر لورین این سیلمو کا کہنا ہے کہ بچوں کو جس چیز کا پہلے سے پتا نہیںہوتا وہ اس سے خوفزدہ ہوتے ہیں اور اسی لیے وہ ڈاکٹرز سے ڈرتے ہیں اور ان سے تعاون نہیںکرتے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں آکر اور ڈاکٹرز سے بات چیت کر کے بچوں کو پتا چلے گا کہ اسپتال میںکام کیسے ہوتا ہے۔