• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کی آبنائے ہرمز معاملے پر مدد کی درخواست پر چین کا ردِعمل

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آبنائے ہرمز معاملے پر مدد کی درخواست پر چین کا ردِعمل سامنے آ گیا۔

اس حوالے سے ترجمان چینی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کی موجودہ صورتِ حال پر تمام فریقین کے ساتھ رابطے میں ہیں، چین خطے میں کشیدگی کم کرنے کی حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین تنازع کے پُرامن حل اور کشیدگی میں کمی کے لیے کام کر رہا ہے، تمام فریقین سے اپیل ہے کہ فوری جنگ بندی کریں تاکہ صورتِ حال مزید خراب نہ ہو۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کے دورۂ چین سے متعلق دونوں ممالک کے درمیان رابطے جاری ہیں، سربراہانِ مملکت کی سفارت کاری امریکا اور چین تعلقات کی رہنمائی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ نے ہفتے کے روز آبنائے ہُرمُز کھولنے کے لیے چین سمیت دنیا بھر سے مدد طلب کی تھی اور امید ظاہر کی تھی کہ چین کے ساتھ ساتھ فرانس، جاپان، جنوبی کوریا، برطانیہ اور دیگر ملک بھی اپنے جنگی جہاز آبنائے ہُرمز بھیجیں گے۔

دوسری جانب آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی مدد کی اپیل پر دنیا خاموش رہی، جبکہ جاپان نے اپنے بحری جہاز بھیجنے سے انکار کر دیا، چین بھی ٹرمپ کے مطالبے پر خاموش رہا۔

جنوبی کوریا کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی اپیل پڑھ لی ہے صورتِ حال کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں جبکہ فرانس اور برطانیہ خطے میں اپنے بحری جہاز بھیجنے سے انکار کر چکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید