بھارت میں مذہبی بنیادوں پر پُرتشدد کارروائیاں کی گئیں، امریکی رپورٹ

March 21, 2023

عالمی انسانی حقوق پر امریکی انتظامیہ نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت میں مذہبی بنیادوں پر پُرتشدد کارروائیاں کی گئیں۔

امریکی محکمۂ خارجہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2022ء میں بھارتی افواج کی جموں کشمیر میں کارروائیاں جاری رہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ماورائے عدالت قتل کی اطلاعات ہیں، کئی واقعات میں بھارتی پولیس نے لواحقین کو لاشیں دینے سے انکار کر دیا۔

امریکی انتظامیہ کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آزادی صحافت پر پابندیوں اور اقلیتوں کے خلاف تشدد کے واقعات رپورٹ ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق صحافیوں اور سیاسی مخالفین کی جبری گرفتاریوں کے واقعات ہوئے۔