کورونا کے جانوروں سے انسانوں میں منتقلی کے واضح ثبوت مل گئے؟

March 21, 2023

فائل فوٹو

دنیا بھر میںلاکھوں لوگوں کی موت کا سبب بننے والے کورونا وائرس کی ابتدا جاننے کے حوالے سے اب بھی تحقیقات جاری ہیں تاہم اب کچھ واضح ثبوتوں کی بنیاد پر نیا دعویٰ کیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک حالیہ رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کورونا وائرس جانوروںسے انسانوں میںمنتقل ہوا۔

رپورٹس کے مطابق سائنس ویب سائٹ پر پیر کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق چین کی مارکیٹ میں جہاں کورونا کیسز کی سب سے پہلے نشاندہی ہوئی تھی وہاں سے متعدد جانوروں کے ڈی این اے اور دیگر نمونوں میں کورونا وائرس پایا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کچھ محققین کا کہنا ہے کہ وبائی امراض کے ابتدائی دنوں میں چین کے شہر ووہان کی ایک مارکیٹ سے لیے گئے نمونوں کا ایک نیا تجزیہ اس بات کا سب سے مضبوط ثبوت ہے کہ کوروناوائرس جانوروں سے انسانوں میں پہنچا۔

اس رپورٹکے سامنے آنے کے بعد غیرملکی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بات سے اس نظریے کو مضبوطی ملی ہے کہ یہ وائرس لیبارٹری سے نہیں بلکہ جانوروں سے پیدا ہوا۔

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم گبریسس کا کہنا ہے کہ یہ اعداد و شمار اس بات کا بالکل بھی جواب نہیں دیتے کہ کورونا کا آغاز کیسے ہوا لیکن اس ڈیٹا کا ہر ٹکڑا ہمیں اس کے جواب کا پتا لگانے کے قریب لے جانے کے لیے اہم ہے۔