گزشتہ راتپاکستان، بھارت، افغانستان سمیت کئی جنوبی ایشیائی حصّے زلزلے کی زد میں آئے جس کے بعد مختلف کہانیاںمنظر عام پر آنے لگیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کے دوران مقبوضہ کشمیر کے ایک اسپتال میں حاملہ خاتون کا بچے کی پیدائش کے لیے آپریشن جاری تھا۔
اس حوالے سے سامنے آنے والی ویڈیو میںدیکھا جاسکتا ہے کہ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث آپریشن تھیٹر میں رکھی مشینیں اور آلات ہلنے لگتے ہیں اور اسی دوران آپریشن تھیٹر کی بجلی بھی منقطع ہوجاتی ہے۔
ویڈیو میںآپریشن تھیٹر میں موجود ایک مرد اور خاتون کو کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے بھی سنا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میںایک ڈاکٹر کو کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ’بچے کو ٹھیک رکھنا‘۔
سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد ڈاکٹرز کے حوصلوں اور ان کے کام کی بہت زیادہ تعریف کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات آنے والے زلزلے کے جھٹکے پاکستان کے علاوہ ترکمانستان، بھارت، مقبوضہ کشمیر، قازقستان، تاجکستان، ازبکستان، چین، افغانستان اور کرغزستان میں بھی محسوس کیے گئے تھے۔