بنگلا دیش میں 12 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے بنگلا دیشی طلبا تحریک نے جماعت اسلامی سے اتحاد کر لیا۔
بنگلادیش میں فروری 2026 میں شیڈول انتخابات کے لیے لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) اور نیشنل سٹیزن پارٹی (این سی پی) نے بنگلادیش جماعتِ اسلامی کی قیادت میں قائم 8 جماعتی اتحاد میں شمولیت اختیار کرلی۔
طلبا کی نیشنل سٹیزن پارٹی نے جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
این سی پی سربراہ ناہید اسلام کا کہنا ہے کہ اکثریت حاصل کرنے کے لیے اتحاد میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے، امیداواروں کی حتمی فہرست پیر کو جاری کی جائے گی۔
خیال رہے کہ بنگلادیش میں طلبا تحریک کے احتجاج سے گزشتہ برس شیخ حسینہ واجد کی حکومت گرائی گئی تھی۔
بنگلا دیش کی سیاست میں 2 بڑی جماعتوں حسینہ واجد کی عوامی لیگ اور خالدہ ضیا کی بی این پی کا غلبہ رہا ہے۔