امریکی شہر لاس اینجلس میں خطرناک ٹریفک حادثہ

March 28, 2023


امریکا کے شہر لاس اینجلس میں خطرناک ٹریفک حادثے میں گاڑی میں ڈرائیور معجزاتی طور پر محفوظ رہا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق لاس اینجلس کے ہائی وے پر ایک گاڑی کا ٹائر اچانک نکل گیا جو پیچھے سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا گیا۔

حادثے کے بعد گاڑی کئی فٹ تک ہوا میں اچھل کر پلٹ گئی اور تباہ ہوگئی۔

اس سارے حادثے کی ویڈیو ان دونوں گاڑیوں کے پیچھے چلنے والی گاڑی میں لگے کیمرے نے ریکارڈ کرلی۔

رپورٹس کے مطابق حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، گاڑی کے ڈرائیور کو معمولی چوٹیں آئیں۔