بھارتی فلم ساز نے بیگم نوازش علی پر بائیوپک بنانے کا اعلان کردیا

March 29, 2023

فائل فوٹو

بالی ووڈ کے فلم ساز دیپک پانڈے نے پاکستان کے معروف میزبان علی سلیم عرف بیگم نوازش علی پر بائیوپک بنانے کا اعلان کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ساز دیپک پانڈے نے بیگم نوازش علی کی زندگی پر بننے والی بائیوپک میں اداکارہ ملکہ شراوت کو کاسٹ کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

فلم ساز کے مطابق یہ ایک بہت بولڈ اور مضبوط کہانی ہے اس کے لئے کسی ایسے اداکار کی ضرورت ہے جو اسے اُسی بولڈنیس اور مضبوطی سے نبھائے، اس لئے اس کردار کے لئے ملکہ شراوت سے رجوع کرنے کا ارادہ ہے کیونکہ اس کردار کے لئے موزوں ہوں گی۔

ان کا کہنا ہے کہ اس فلم کو یہ فلم او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اداکار، میزبان اور مصنف علی سلیم عرف بیگم نوازش علی نے مسلم ممالک کی پہلی خاتون وزیر اعظم مرحوم بے نظیر بھٹو سے متاثر ہوکر خاتون کا روپ دھار کر ٹی وی شو کی میزبانی کی تھی جس میں وہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ معروف شخصیات کا انٹرویو لیتے تھے۔

بعدازاں بیگم نوازش علی نے بھارتی ریلیٹی شو بگ باس سیزن 4 میں بھی شرکت کی تھی۔