عمرہ ادائیگی کے دوران مصری خاتون روزے کی حالت میں انتقال کرگئیں

March 29, 2023

فوٹو بشکریہ غیرملکی اخبار

مسجد الحرام میں مصری خاتون روزے کی حالت میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق حیبا مصطفیٰ نامی خاتون کو عمرہ ادائیگی کے دوران اور روزے کی حالت میں دل کا دورہ پڑا۔

رپورٹس کے مطابق خاتون کی نمازِ جنازہ میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق حیبا مصطفیٰ کے شوہر نے اپنی بیوی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ دیکھ بھال کرنے والی، صالح اور فرمانبردار خاتون تھی۔

خاتون نے پسماندگان میں شوہر اور 5 بچوں کو چھوڑا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی رمضان المبارک میں عمرہ ادائیگی کے لیے دنیا بھر سے سعودی عرب آنے والوں کا رش لگا ہوا ہے۔