پوپ فرانسس طبی معائنے کیلئے اسپتال میں داخل

March 29, 2023

عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ویٹی کن سٹی سے خبر ایجنسی کے مطابق پوپ فرانسس طبی معائنے کےلیے اسپتال گئے ہیں۔

ویٹی کن سٹی سے پوپ فرانسس کے ترجمان کے مطابق پوپ فرانسس کے طبی معائنے کا وقت پہلے سے طے شدہ تھا۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ 86 سالہ پوپ فرانسس نے آج صبح ہفتہ وار اجتماع میں بھی شرکت کیتھی۔