پوپ فرانسس کی طبیعت میں بتدریج بہتری

March 30, 2023

عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کا علاج جاری ہے۔ ویٹیکن سٹی سے ترجمان کے مطابق پوپ فرانسس کی طبیعت میں بتدریج بہتری آئی ہے۔

رجمان ویٹیکن نے مزید بتایا کہ پوپ فرانسس نے آج صبح اخبار پڑھا اور کمرے میں عبادت بھی کی۔

ترجمان ویٹیکن نے پوپ کے اسپتال سے واپس گھر آنے سے متعلق ابھی نہیں بتایا۔

خبر ایجنسی کے مطابق پوپ فرانسس کو طبیعت خراب ہونے پر گذشتہ روز اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

خبر ایجنسی کے مطابق پوپ فرانسس کو سانس کا انفیکشن تشخیص کیا گیا ہے، وہ کچھ دن اسپتال میں رہیںگے۔