بھارت: مندر میں حادثہ، 12 ہندو یاتری ہلاک

March 30, 2023

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور کے مندر میں فرش ٹوٹنے سے 12 افراد ہلاک جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔

رام نوامی تہوار کے موقع پر مندر میں ہندو یاتریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

مندر کا فرش ٹوٹا تو عبادت کیلئے آنے والے ہندو یاتری نیچے کنویں تک پہنچنے والے زینے پر گر گئے۔

حادثے میں زخمی ہونے والے 17 افراد کو نکال لیا گیا جن میں سے کئی اسپتال میں زیر علاج ہیں، یہ واقعہ بیلیشور مہادیو مندر میں پیش آیا۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور مدھیا پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ نے مذمتی بیانات دیے اور ہر ممکن امدادی کارروائی کی ہدایت دی۔