روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروو 6 اپریل کو ترکیہ پہنچیں گے

March 30, 2023

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروو 6 اپریل کو دو روزہ دورے پر ترکیہ پہنچیں گے۔

انقرہ سے ترک میڈیا کے مطابق روسی وزیر خارجہ ترک حکام سے یوکرین اور شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔

خبر ایجنسی کے مطابق روسی صدر پیوٹن کے بھی 27 اپریل کو ترکیہ کا دورہ کرنے کی اطلاعات ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق صدر پیوٹن روسی کمپنی کے تعمیر کردہ جوہری پاور پلانٹ کے افتتاحپر ترکیہ جائیںگے۔