محکمہ انسداد منشیات کا عرب ممالک جانے والوں کے لیے انتباہ جاری

May 03, 2023

محکمہ انسداد منشیات کا عرب ممالک جانےوالوں کے لیے انتباہ جاری کردیا۔

محکمہ انسداد منشیات نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک کے مسافر نسوار نہ لےکر جائیں۔

محکمہ انسداد منشیات نے مشرق وسطیٰ کے تمام عرب ممالک کیلئے سفر کرنے والے مسافروں کے لیے انتباہ جاری کیا ہے کہ سعودی عرب سمیت دیگر تمام عرب ممالک کا سفر کرنے والے مسافر اور خصوصاً عازمین حج اپنے ساتھ نسوار نہ لے کر جائیں۔

محکمہ انسداد منشیات کے مطابق ان ممالک نے نسوار کو منشیات کی فہرست میں شامل کرلیا ہے اور پکڑے جانے پر سخت سزا دی جائے گی۔