امریکی اسکول میں طالبہ نے ٹیچر پر مرچوں کا اسپرے کردیا

May 09, 2023

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

امریکا کے اسکول میںطالبہ نے موبائل فون لینے پر ٹیچر پر مرچوں کا اسپرے کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ریاست نیش وِل کے اسکول میںطالبہ نے ٹیچر پر 2 مرتبہ مرچوںوالا اسپرے کیا۔

رپورٹس کے مطابق ٹیچر نے کلاس میںموبائل فون استعمال کرنے پر طالبہ سے موبائل فون لے لیا تھا جو نقل کے لیے موبائل پر میسج کر رہی تھی اور سوالوںکے جواب انٹرنیٹ پر ڈھونڈ رہی تھی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق طالبہ کی جانب سے اسپرے کرنے کے بعد استاد ٹیچر زمین پر گر گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد صارفین نے طالبہ کے رویے پر غصے اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔