تاجپوشی کے بعد شاہ چارلس کے گوردوارے کے ایک دورے کی پرانی ویڈیو وائرل

May 09, 2023

فوٹو، اسکرین گریب

تاجپوشی کے بعد شاہ چارلس کے گوردوارے کے ایک دورے کی پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

شاہ چارلس سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں انگلینڈ کے شہر لیوٹن میں نئے تعمیر کیے گئے ایک گوردوارے میں جاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہ برطانیہ گوردوارے میں داخل ہونے کے بعد دیگر لوگوں کے ہمراہ زمین پر ہی بیٹھ جاتے ہیں۔


یاد رہے کہ شاہ چارلس نے گزشتہ سال دسمبر میں لیوٹن میں تعمیر کیے گئے گورو نانک گوردوارے کا دورہ کیا تھا۔

شاہ برطانیہ نے ہمیشہ سے تمام عقائد، تمام برادریوں اور رنگ ونسل کے لوگوں کو سراہے جانے اور سب کو یکساں عزت دینے کی حمایت کی ہے۔