• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب، چین کے ڈیجیٹل کرنسی پروجیکٹ سے باہر نکل آیا

سعودی عرب امریکی دباو سے بچنے کے لیے چین کے ڈیجیٹل کرنسی پروجیکٹ سے باہر نکل گیا۔

برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب چین کی سربراہی میں قائم ڈیجیٹل کرنسی نیٹ ورک ایم برج سے الگ ہوگیا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق سعودی مرکزی بینک نے ایم برج نیٹ ورک میں شرکت روکنے کی تصدیق کی ہے۔

فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایم برج نیٹ ورک ایسا سسٹم ہے جس میں شامل ممالک امریکی ڈالر سسٹم کے بجائے براہ راست لین دین کرسکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سعودی مرکزی بینک نے مئی 2025ء میں ایم برج کا تجرباتی مرحلہ مکمل کیا تھا ۔

فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایم برج کا مقصد مختلف ممالک کے سینٹرل بینکس کے درمیان براہ راست ڈیجیٹل کرنسی لین دین کو ممکن بنانا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسے امریکی ڈالر اور عالمی ادائیگیوں کے نظام سوئفٹ سسٹم کے متبادل کے طور پر بھی دیکھا جاتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید