ہتھنی نورجہاں کی ہلاکت: عدالت نے مقدمہ درج کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا

May 10, 2023

فائل فوٹو

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی سربراہی میں چڑیا گھر میں ہتھنی نورجہاں کی ہلاکتکا مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے ڈائریکٹرز و ایڈمنسٹریٹر اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا۔

درخواست گزار عمران عزیز کا کہنا ہے کہ ہتھنی نورجہاں کو مجرمانہ غفلت سےقتل کیا گیا ہے، سیشن عدالت کے فیصلے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کروں گا۔

درخواست گزار کے مطابق غفلت میں ڈائریکٹر کراچی چڑیا گھر، ایڈمسنٹریٹر و دیگر ملازمین شامل ہیں۔

ان کا مطالبہ ہے کہ ایس ایچ او گارڈن کو درخواست گزار کا بیان رکارڈ کر کے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔