جہلم: دولہا کی ہیلی کاپٹر میں انٹری، باراتیوں پر ڈالرز کی برسات

May 13, 2023

شادی کی تقریب کو یادگار بنانے کے لئے برطانیہ سے آئے دولہا نے شادی میں ڈالرز کی برسات کر دی۔

جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں برطانیہ پلٹ نوجوان دولہا نے اپنی شادی کی تقریب میں ہیلی کاپٹر میں انٹری دی۔

شادی ہال پہنچنے پر دولہے کے رشتہ داروں نے ہیلی کاپٹر سے امریکی ڈالروں کی برسات کی۔ دولہے کو ڈالرز اور پاؤنڈز سے بنا ہار بھی پہنایا گیا۔

دولہے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، وائرل ویڈیو میں باراتیوں کو ہیلی کاپٹر سے برستے امریکی ڈالرز جمع کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔