ملک کو سیاسی، معاشی اور دفاعی محاذ پر چیلنجز کا سامنا ہے، مظہر سعید کاظمی

June 02, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) جماعت اہل سنت پاکستان کے سربراہ علامہ سید مظہر سعید کاظمی، مرکزی ناظم اعلیٰ پیر خالد سلطان قادری، سپریم کونسل کے ممبر سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی اور مرکزی ناظم مالیات حاجی احسان الحق فریدی نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان کو سیاسی، معاشی اور دفاعی محاذ پر متعدد چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، پاکستان دشمن قوتیں ملک کو ڈیفالٹ کے کنارے پر لاکر آئی ایم ایف کے ذریعے ایٹمی اثاثہ سے دستبردار کرنے کی سازش کر رہی ہیں، وہ گزشتہ روز انٹرنیشنل سنی سیکرٹیریٹ میں جماعت اہل سنت پاکستان کی سپریم کونسل اور مرکزی انتظامیہ کے مشترکہ اجلاس میں خطاب کررہے تھے، انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں قیام امن اور سالمیت واستحکام کیلئے مسلح افواج کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی دور حاضر کی اہم ترین ضرورت ہے۔