پلان بی، سی نہیں سوچنا، آئی ایم ایف پروگرام میں جانا ہوگا، مفتاح اسماعیل

June 04, 2023

سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ اب بھی عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے پاس جانا ضروری ہے۔

جیو نیوز کی خصوصی گریٹ ڈیبیٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ زیرو بھی کردیں تو بھی ہمیں 25 ارب ڈالرز کی ضرورت پڑے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مارکیٹ میں ڈالر کی ڈیمانڈ بڑھ گئی ہے، ہمیں پلان بی اور سی نہیں سوچنا چاہیے. آئی ایم ایف پروگرام میں ہی جانا ہوگا۔

سابق وفاقی وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ آئی ایم ایف کے پروگرام میں نہ گئے تو نئے مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں ڈیفالٹ یقینی ہے۔